اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے بدھ کو بتایا کہ، ماسکو، لیبیا میں دہشتگردی مخالف اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے- ویتالی چورکین نے کہا کہ روس، لیبیا کو بحری سیکورٹی فراہم کرکے دہشتگردوں کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی روکنا چاہتا ہے- داعش دہشتگردوں نے گذشتہ ہفتے مصر کے اکیس مغوی شہریوں کا سرقلم کردیا تھا- داعش کی اس حرکت پر قاہرہ حکومت نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور مصر کے جنگی جہازوں نے شمالی لیبیا میں واقع شہر درنہ میں جنگجؤوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲